وزیراعظم عمران خان نے آن لائن سہولتوں کی فراہمی کیلئے جدید ایپلی کیشن لانچ کر دی ہے.. تفصیلات کے مطابق شہریوں کو آن لائن 43 مختلف سہولتیں دی جائیں گی , شہری گھر بیٹھے ای پولیسنگ,ایمرجنسی سروسزاورضروری سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گی جبکہ اس کے علاوہ ڈومیسائل,شناختی کارڈ،اراضی فرد,اسلحہ لائسنسزآن لائن ملیں گے ... وزیراعظم عمران خان کی جانب سے لانچ کی گئی نئی ایپلی کیشن سے گاڑیوں کی رجسٹریشن , ٹوکن ٹیکسز کی ادائیگی کی سہولت بھی میسر آ ئے گی جبکہ پیدائش اور ڈیتھ سرٹیفکیٹس کیلئے اب دفاتر کے چکر بھی نہیں لگانے پڑیں گے ... ایپلی کیشن ضلعی انتظامیہ , نیشنل آئی ٹی بورڈ اورنادراکے اشتراک سے تیار کی گئی ہے ۔وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر اپیلی کیشن مدد گار ثابت ہو گی .ایسی ایپلی کیشن کا لانچ پاکستان میں انقلاب کے برابرہے, دفاترکے چکرلگانےوالے عام آدمی کی زندگی متاثرہوتی ہے, اسلام آبادمیں ایپ کامیاب ہوئی تودیگرشہروں میں بھی لانچ کریں گے....