رونا سے وفات پانے والوں کی تدفین کا طریقہ وضع کردیا گیا K



اے ایف پی
خیبر پختونخوا کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تدفین کا طریقہ وضع کردیا ہے۔

خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کرونا وائرس سے انتقال کیے جانے والے افراد کی میتوں کی منتقلی اور غسل دینے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق میتوں کو خصوصی گاڑیوں میں اسپتال سے منتقل کیا جائیگا۔ میت کو اسپتال ہی میں غسل دیا جائے گا۔ میت کو پلاسٹک شیٹس میں لپیٹ کر تابوت میں ڈالا جائے گا۔

ہدایت نامے کے مطابق لواحقین اسپتال میں ہی آخری دیدار کرسکیں گے۔ لواحقین کیلئےفول پروف حفاظتی کٹس پہننا لازمی ہوگی۔ ميت کی آخری رسومات کی اجازت ہونگی۔



ہدایت نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میت کی منتقلی کے وقت تمام حفاظتی اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور سرجیکل ماسک اور دستانوں کا استعمال کیا جائے۔ میت کو لکڑی کے بنے تابوت میں رکھا جائے گاْ۔

ہدایت نامے کے آخر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مفاد عامہ کے تحت میت کو گلے لگانا، نہلانا اور چھونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ میت کا آخری دیدار براہ راست نہ ہوسکے گا بلکہ شیشے کی بنی دیوار سے کیا جائے گا۔

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

’مجھے لگتا ہے جیسے شیطان میرے اندر ہے‘ کورونا وائرس کا شکار ہونے والی 28 سالہ لڑکی نے سب کو خبردار کردیا

How to Earn Money Online with Swagbucks