سندھ حکومت کا لاک ڈاﺅن کا فیصلہ، اعلان کب ہوگا اور کیا پابندیاں ہوگی؟ بڑی خبر آگئی سندھ حکومت کا لاک ڈاﺅن کا فیصلہ، اعلان کب ہوگا اور کیا پابندیاں ہوگی؟ بڑی خبر آگئی

سندھ حکومت کا لاک ڈاﺅن کا فیصلہ، اعلان کب ہوگا اور کیا پابندیاں ہوگی؟ بڑی خبر آگئی سندھ حکومت کا لاک ڈاﺅن کا فیصلہ..اعلان کب ہوگا اور کیا پابندیاں ہوگی؟ ...بڑی خبر آگئی کرونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے سندھ حکومت نے اتوار کی رات سے صوبے بھر میں سخت ترین لاک ڈاﺅن کا فیصلہ کرلیا ہے۔ صوبہ سندھ میں اتوار کی رات سے لاک ڈاﺅن کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ خود لاک ڈاﺅن کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاک ڈاﺅن کے تحت تمام نجی و سرکاری اور کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی..ہوٹلز سے ٹیک اوے سروس بھی بند کی جائے گی، صرف کریانہ اور میڈیکل سٹور کھلے رہیں گے اس کے علاوہ ہر چیز بند کردی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ لاک ڈاﺅن کی مدت اور مزید پابندیوں سے متعلق خود آگاہ کریں گے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہوگی...لاک ڈاؤن کا اطلاق اتوار کی شب 12 بجے سے کیا جاسکتا ہے..اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام کو اعتماد میں لے لیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

روپے کی تاریخی بےقدری....ایک ڈالر 168 روپے کا ہوگیا