........بلوچستان حکومت کا آج سے7 اپریل تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان





آج سے 7 اپریل تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا...کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ہر قسم کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی...۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق صوبے کے تمام تجارتی مراکز.دکانیں.مارکیٹیں اور اسٹورز بند رہیں گے..غیر ضروری نقل و حرکت، محافل اور تقاریب پر مکمل پابندی ہو گئی۔ میڈیکل سٹورز، لیبارٹریز،سبزی، فروٹ اور کریانہ دکانوں کو پابندی سے استثنیٰ ہے۔...
ان کا کہنا تھا بینک، صحافی، سکیورٹی اہلکار اور مریضوں کو بھی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے۔ گھر سے صرف ایک شخص کو اشیاءخوردونوش کی خریداری کے لئے نکلنے کی اجازت ہو گی...۔ ضروری کام سے گھروں سے نکلنے والے افراد کو ایک دوسرے سے تین فٹ کا فاصلہ رکھنا ہو گا۔ کورونا وائرس کے باعث پاک ایران اور پاک افغان سرحدیں مکمل طور پر بند ہیں۔.....!
ادھر خیبرپختونخوا میں جزوی لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی۔ پشاور اور دیگر شہروں میں مارکیٹس اور شاپنگ مالز بدستور بند رہے ۔ آزادکشمیر حکومت نے تین ہفتے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کر دیا۔ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ بین الصوبائی اور بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بند ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

’مجھے لگتا ہے جیسے شیطان میرے اندر ہے‘ کورونا وائرس کا شکار ہونے والی 28 سالہ لڑکی نے سب کو خبردار کردیا

How to Earn Money Online with Swagbucks