احساس پروگرام کل سے شروع ہو گا. پیسے کس طرح تقسیم کئے جائیں گے٠٠٠٠٠ ؟ وزیراعظم نے اعلان کر دیا

  وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے احساس پروگرام کل سے شروع کیا جاے گا جس کے ذریعے دو سے ڈھائی ہفتوں تک 144 ارب روپے غریب طبقے میں بانٹے جائیں گے ۔ یہ سارا پروگرام کمپیوٹرائزڈ ہے اور اس میں کسی طرح کی سیاسی مداخلت ممکن نہی ھو گی۔

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ ہم نے لاک ڈاﺅن شہروں میں کیا تھا 
اب پتا چل رھا ھے کہ لوگوں کے حالات خراب ہیں تو اس وجہ نے ہم نے 14 تاریخ سے کنسٹرکشن سیکٹر کو کام کرنے کی اجازت دی ھے۔ تاکہ لوگوں کو روزگار مل سکے لیکن اس کیساتھ ساتھ ہمیں یہ بھی خدشہ ہے کہ ایک طرف کورونا ہے جو بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔اس لے ہمارا کمانڈ سینٹر سارے معاملات پر نظر رکھے گا ۔ اس وقت ھر جگہ میں مشکل ہے۔ ریسٹورنٹس بند ہیں جس کے باعث وہاں کام کرنے والے افراد بھی بیروزگار ہیں اور ہم یہ سوچ رہے ہیں کہ متاثر ہونے والے افراد کو ریلیف کیسے دینا ہے۔ اس وقت سب سے بڑا مسلہ یہ ہے کہ غریب ترین طبقے کو ریلیف کیسے دیں اور اس کیلئے ہی ہم نے احساس پروگرام شروع کیا جس کے تحت رقم تقسیم کی جائے گی...

   

ساڑھے تین کروڑ افراد نے ایس ایم ایس کے ذریعے احساس پروگرام میں اپلائی کیا ہے 
یہ تمام ڈیٹا ہر طرح کی سیاسی مداخلت سے پاک اور کمپیوٹرائزڈ ہے جن کے بارے میں ہمیں معلوم ہے کہ ان کے حالات کیا ہیں اور ان سب کی ویری فکیشن کے بعد ہی رقم دی جائے گی..نادرا کے ذریعے یہ دیکھا جائے گا کہ کون سے لوگ میرٹ پر پورا اترے ہیں اور اس کے بعد 12 ہزار روپے دئیے جائیں گے اور پورے پاکستان میں 17 مختلف جگہ پر ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو یہ رقم دی جائے گی اور دو سے ڈھائی ہفتوں میں پورا عمل مکمل ہو جائے گا جس دوران 144 ارب روپے تقسیم کئے جائیں گے
prime minister of Pakistan

Comments

Popular posts from this blog

’مجھے لگتا ہے جیسے شیطان میرے اندر ہے‘ کورونا وائرس کا شکار ہونے والی 28 سالہ لڑکی نے سب کو خبردار کردیا

How to Earn Money Online with Swagbucks