میں نے 3 ارب سبسڈی لی,ڈھائی ارب ن لیگ نے دیے,,,ٕ چینی بحران جہانگیر ترین کا موقف بھی آگیا,:,

 تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ چینی بحران انکوائری کمیٹی نے ان کا موقف نہیں لیا ھے ایک طرفہ طور پر رپورٹ جاری کی گئ ہے. مجھے 3 ارب کی سبسڈی ملی جس میں سے ڈھائی ارب روپے ن لیگ کی حکومت میں دیے گئے تھے..

 حکومت کی جانب سے شوگر ملز کو سبسڈی اس لیے دی گئی تھی کیونکہ ملک میں چینی ضرورت سے ٢٠ لاکھ ٹن زیادہ تھی. انٹرنیشنل مارکیٹ میں چینی کی قیمت کم ہوگئی تھی اور کوئی بھی چینی برآمد نہیں کرنا چاہتا تھا اس لیے حکومت کو سبسڈی دینی پڑی..

جہانگیر ترین نے بتایاکہ 2018 سے پہلے 2 سال کے دوران گنا زیادہ تھا جس کی وجہ سے سستا گنا خریدا گیا۔ ہماری حکومت نے کاشتکاروں کو گنے کا پورا ریٹ دلوایا اور ملز کو ن لیگ کی حکومت سے آدھی سبسڈی دی گی۔ اگر گنا 180 روپے خریدا جائے گا تو چینی کی قیمت بھی اسی حساب سے بنے گی.

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ رپورٹ تیار کرتے وقت کسی نے بھی ہمارا موقف نہیں لیا، اس پر آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا موقف لیا جائے کیونکہ رپورٹ میں کی گئی باتیں بالکل غلط ہیں۔ میں وزیر اعظم سے مل کر شوگر ملز کی صفائی نہیں دوں گا بلکہ یہ شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کام ہے.انہوں نے عبدالرزاق داؤد سے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا ٹائم لے کر دیں .ایسوسی ایشن والے وزیراعظم سے ملیں گے اور اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔..

Comments

Popular posts from this blog

روپے کی تاریخی بےقدری....ایک ڈالر 168 روپے کا ہوگیا